امریکہ میں غربت کا مسئلہ بہت سے مسائل کے مجموعے کا نتیجہ ہے، امریکی ماہر سماجیات اور پلٹزر انعام یافتہ میتھیو ڈیسمنڈ

2023/03/23 15:28:49
شیئر:

یونیورسٹی آف پرنسٹن کے ماہر سماجیات اور پلٹزر انعام یافتہ میتھیو ڈیسمنڈ نے اپنی نئی کتاب 'امریکہ میں غربت 'کے آغاز میں یہ لکھا ہے کہ امریکہ دنیا کا امیر ترین ملک ہے لیکن کسی بھی دوسری ترقی یافتہ جمہوریت سے زیادہ غریب ہے۔امریکہ میں غربت کی سرکاری پیمائش کیسے کی جاتی ہے؟ 1964 میں صدر جانسن کی طرف سے شروع کی گئی غربت کے خلاف جنگ کے دوران امریکہ نے خاندانی بجٹ میں کھانے کی لاگت کے تناسب کے ذریعے حساب لگانا شروع کیا کہ آیا کوئی خاندان غریب ہےیا نہیں، اور پھر یہ معلوم ہوا کہ غربت کے سرکاری معیار سے نیچے رہنے والوں کی تعداد توقعات سے کہیں زیادہ تھی ۔یہ آج بھی امریکہ میں غربت کا معیار ہے. تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں 38 ملین افراد سرکاری طور پر غربت کے شکار ہیں یعنی سرکاری طور پر ہر 9 میں سے 1 شخص غربت کا شکار ہے۔لیکن اہم بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ غربت کے سرکاری معیار  سے اوپر بھی غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔
ڈیسمنڈ کا ماننا ہے کہ امریکہ میں غربت کا مسئلہ بہت سے مسائل کے مجموعے کا نتیجہ ہے۔ اگرچہ امریکی حکومت غربت کے خاتمے پر بہت زیادہ خرچ کرتی ہے ، لیکن اس خرچ کا زیادہ تر حصہ براہ راست ان لوگوں کے پاس نہیں پہنچتا جنہیں اس کی ضرورت ہے۔