عالمی سروے میں شامل افراد قومی حالات کے مطابق جمہوریت کے انتخاب کے حامی

2023/03/23 14:14:14
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این تھنک ٹینک نے حال ہی میں چینی  پیپلز یونیورسٹی کے مرکز برائے نیشنل گورننس اینڈ پبلک اوپینین ایکولوجی کی جانب سے "گلوبل ڈیموکریسی" پر ایک عالمی سروے کیا ہے۔ سروے نتائج کے مطابق،  84.8فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ  کوئی جمہوریت بالادست نہیں ہے اور قومی حالات کے مطابق جمہوریت بہترانتخاب ہے.
جمہوریت کی اہمیت کے بارے میں ، "زندگی کا بنیادی حق" عالمی جواب دہندگان کے ذہنوں میں پہلے نمبر پر ہے ، 84.3فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ جمہوریت یکساں نہیں ہے ، اور مختلف ممالک اور ثقافتی پس منظر میں مختلف شکلیں موجود ہیں۔ 84.8 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ سیاسی نظام کا انتخاب کرتے وقت کسی ملک کو اپنی تاریخ، ثقافت اور قومی حالات مد نظر رکھنا چاہئے، اور کوئی ایک جمہوریت اعلیٰ نہیں ہے اور نہ ہی کسی ایک سائز کا جمہوری ماڈل ہے۔ 86.8 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ممالک کے درمیان تبادلے میں  ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے اور اختلافات کو محفوظ رکھتے ہوئے مشترکہ نکات  کی جستجو کرنی چاہئے۔
  چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت ایک جمہوری راستہ ہے جو مغرب کی سیاسی، تاریخی اور ثقافتی روایات سے بالکل مختلف ہے۔ سروے میں 75.4 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال تھا کہ چین نے یورپ اور امریکہ کی نسبت مختلف سیاسی نظام نافذ کیا۔ اسی باعث اس نے بڑی  ترقیاتی کامیابیاں حاصل کیں۔
رپورٹ کے مطابق "گلوبل ڈیموکریسی" اوورسیز سروے میں دنیا بھر کے 35 ممالک سے مجموعی طور پر 3,776 سوالنامے جمع کیے گئے، جن میں امریکہ، برطانیہ، فرانس  اور پاکستان سمیت ممالک کے لوگ بھی شامل تھے۔