22 مارچ کو سینئر امریکی تفتیشی صحافی سیمور ہرش نے ایک بار پھر سوشل پلیٹ فارمز
پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ نام نہاد 'یوکرین حامی ' گروپ کی جانب سے 'نارڈ اسٹریم'
پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کی خبر جھوٹی ہے۔ یہ جھوٹی خبر امریکی انٹیلی جنس نے
سچائی کو چھپانے کے لیے پھیلائی تھی۔
اگر ہرش کے تازہ ترین انکشافات درست
ہیں تو اقوام متحدہ کے لیے یہ اور بھی ضروری ہے کہ وہ "نارڈ اسٹریم" واقعے کی بین
الاقوامی تحقیقات کی قیادت کرے اور جلد سے جلد سچائی کا پتہ لگائے۔
اس رپورٹ کے
جواب میں کہ یوکرین کی حکومت کے حامی نام نہاد گروپ نے "نورڈ اسٹریم" پائپ لائن
کو دھماکے سے اڑایا، بین الاقوامی برادری نے بہت سے سوالات اٹھائے: "نارتھ اسٹریم"
پائپ لائن کو جس صفائی سے نقصان پہنچا یا گیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکہ کرنے
والوں کا حساب بالکل درست تھا، دنیا کی اعلی فوجی اسپیشل فورسز کے علاوہ سویلین
تنظیموں کے لئے اس طرح کے کاموں کو مکمل کرنا مشکل تھا۔ نورڈ اسٹریم پائپ لائن کو
اڑانے کے لئے جتنا زیاہ کام درکار تھا اس کام کو کرنے کا محرک اور صلاحیت دونوں صرف
امریکا کے پاس موجود تھے۔
ہرش کی پہلی خبر سامنے آنے کے ڈیڑھ ماہ بعد بھی اب تک
واشنگٹن نے ایک سادہ سی تردید کے سوا خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ خاموشی کے علاوہ
امریکہ اب بھی تحقیقات کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ
امریکی انٹیلی جنس ایجنسیز اور میڈیا نے ہمیشہ حکومت کی جھوٹی تاریخ میں اس کا ساتھ
دیا ہے،ہرش کے انکشافات زیادہ قابل اعتبار ہیں۔
کاغذ سے آگ نہیں روکی جا سکتی۔
زیادہ سے زیادہ ثبوت سامنے آنے سے، امریکی حکومت کا سادہ سا انکار قبول نہیں ہوگا.
اگر اس کے پاس واقعی ضمیر ہے تو اسے ایک ایک کر کے بین الاقوامی برادری کےسوالات
اور خدشات کا جواب دینا پڑے گا اور نارڈ اسٹریم واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کی
قیادت کرنے میں اقوام متحدہ کی حمایت کرنا پڑے گی۔