جوہری تحفظ کنونشن کے فریقوں کی مشترکہ جائزہ کانفرنس میں چینی رپورٹ کی توثیق

2023/03/24 11:16:43
شیئر:

 23 مارچ کو چینی وفد نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ویانا ہیڈ کوارٹر میں جوہری تحفظ کنونشن کےفریقوں کی آٹھویں اور نویں مشترکہ جائزہ  کانفرنس میں شرکت کی جس میں تمام فریقوں کی جانب سے چین کی قومی رپورٹ کی توثیق کی گئی۔
چینی وفد نے گزشتہ چھ سالوں میں جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر اور آپریشنز کی کامیابیوں کا جامع  تعارف پیش کرتے ہوئےچین کے جوہری تحفظ  کی موجودہ صورتحال، انضباطی کارکردگی، فوکوشیما جوہری حادثے کے بعد کیے جانے والے بہتری کے اقدامات اورجوہری حفاظت سے متعلق ویانا ڈیکلریشن پر عمل درآمد  کی صورتحال کو  بیان کیا۔اس کے علاوہ وفد نے نئے ری ایکٹرز کے جوہری تحفظ و نگرانی کے لیے جدید اقدامات کے اشتراک پر توجہ مرکوز کروائی اور  چین کے جوہری تحفظ کے کامیاب تجربے کو بیان کیا جن سے دنیا میں جوہری تحفظ کے فروغ  کے لیے "چینی حل" میں تعاون کیاگیا۔ چین کی قومی رپورٹ کی تمام فریقوں نے توثیق  کی ہے۔
چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات کے نائب وزیر اور نیشنل نیوکلیئر سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر ڈونگ باؤ تونگ نے کہا کہ جوہری طاقت کے حامل ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ جوہری تحفظ  کو ایک اہم قومی ذمہ داری سمجھا ہے،  تحفظ  کی بنیاد پر جوہری توانائی کی ترقی پر طویل عرصے سےعمل کر رہا ہے، قوانین اور معیارات کی نگرانی اور انتظام پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے ،جوہری تحفظ کی پالیسیز اور ضوابط کے نظام کو مسلسل بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے، جوہری تحفظ پر بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے نیز  جوہری تحفظ کے حوالے سے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کررہا ہے۔
 ڈونگ باؤتونگ نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل گروسی سے بھی ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے جوہری سلامتی کے شعبے میں چین اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔