چین کے شی شاہ علاقائی پانیوں میں امریکی جنگی جہاز کی غیرقانوی مداخلت کے حوالے سے چینی وازت دفاع کے ترجمان کا بیان

2023/03/24 16:04:00
شیئر:


چوبیس مارچ کو امریکہ کا ملیئس گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر چینی حکومت کی اجازت کے بغیر  ایک بار پھر غیر قانونی طور پر چین کے شی شاہ علاقائی پانیوں میں داخل ہوا جس سے بحیرہ جنوب چین کے علاقے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا۔چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر نے قانون کے مطابق امریکی جنگی جہاز کی پیروی اور نگرانی کی اور اسے بھگانے کی وارننگ جاری کی۔امریکی بحریہ کے اس عمل نے چین کے اقتداراعلیٰ اور سلامتی کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور بین الاقوامی قانونی کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔یہ امریکہ کی بحری بالادستی اور ساوتھ چائنا سی میں عکسریت پسندی کا ایک اور ثبوت ہے۔  ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات کو فوری طور پر بند کرے۔ ورنہ امریکہ کو   اس  حوالے سے سنگین  نتائج بھگتنا ہوں گے ۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی ملک کے اقتداراعلیٰ اور سلامتی کا تحفظ کرنے اور   ساوتھ چائنا سی کے علاقے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے  کے لیے تمام لازمی اقدامات کرے گی۔