چین میں ریور چیف سسٹم

2023/03/24 11:52:56
شیئر:

شین ڈامنگ ،چین کے سب سے بنیادی گاؤں کی سطح کے دریاؤں کے سربراہوں میں سے ایک ہے۔ وہ شوانگ یانگ دریا کے نان یانگ ویلیج سے گزرنے والے  سیکشن کے انچارج ہیں۔ 
ہر روز سہ پہر تین بجے شین ڈامنگ ندی کا گشت کرتے ہیں اور ندی سے کچرا صاف کرتے ہیں، وہ لوگوں کو ندی میں سیوریج خارج کرنے اور جال سےمچھلی پکڑنے سے بھی روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ  وہ یہاں کی تصاویر بھی لیتے ہیں  اور ندی کے گشت کی صورتحال بھی اپ لوڈ  کرتے ہیں تاکہ ہر مقامی شہری شوانگ یانگ دریا کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہ سکے۔
ریور چیف سسٹم ذمہ دار افراد کا ایک نظام ہے جو خاص طور پر چینی حکومت کی طرف سے ملک کے آبی وسائل کے انتظام اور ان کے تحفظ  کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ 2018 ء میں چائنیز مین لینڈ کے تمام صوبوں نے ریور چیف سسٹم قائم کیا۔