انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا تصور وقت کے سوالات کا جواب دیتا ہے،اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب

2023/03/24 11:07:01
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتےہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے  کا جو  تصور  پیش کیا ہے وہ دنیا اور وقت کے سوالات کے جوابات دیتا ہے اور اتحاد و تعاون، مشترکہ سلامتی کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کی حمایت کرتا ہے۔ اس وقت ہم ، ایک ہم نصیب معاشرے کے نفاذ کو فروغ دینے کے لئے بہت سے ممالک کے ساتھ ایک وسیع اتفاق رائے پر پہنچ چکے ہیں اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تصور بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد میں درج کیا گیا ہے.
جانگ  جون نے کہا کہ حالیہ برسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ایک تسلسل کے ساتھ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشئیٹو، گلوبل سکیورٹی انیشئیٹو  اور گلوبل سولائزیشن انیشئیٹو کو پیش کیا  ہے، جس سے بنی نوع انسان کا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے کے لیے مثبت توانائی فراہم کی گئی ہے۔ چین ہمیشہ سے عالمی امور میں حل فراہم کرنے والا اور فعال کردار ادا کرنے والا ملک رہا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20 ویں قومی کانگریس کی رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  کو فروغ دینا  چینی طرز کی جدیدیت کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔  چینی طرز کی جدیدیت سے دنیا میں اعتماد ،طاقت اور وسیع مواقع  پیدا ہوں گے۔