امریکہ ٹک ٹاک پر بلاجواز دبائو ختم کرے، چینی وزارت خارجہ

2023/03/24 16:50:17
شیئر:


24 مارچ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے  پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ چینی حکومت قانون کے مطابق ڈیٹا کی پرائویسی اور سلامتی کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور اس کی حفاظت کرتی ہے، اور کاروباری اداروں یا فرد سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی حکومت کے لئے بیرونی ممالک میں موجود ڈیٹا ، معلومات اور انٹیلی جنس کو   جمع کرنے یا فراہم کرنے کا مطالبہ نہ کبھی  کیا گیا نہ ہی کیا جائےگا۔
ترجمان  نے کہا کہ تاحال امریکی حکومت نے ٹک ٹاک کے امریکی قومی سلامتی کے لئے خطرہ  بننے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، لیکن  بار بار ٹک ٹاک کے خلاف جرم کا مفروضہ پیش کر کے  اس پر  دبائو جاری رکھا ۔ مائو نینگ نے کہا کہ چین نے یہ بھی نوٹس کیا ہے کہ کچھ امریکی کانگریس ممبران نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنا غیر ملکیوں سے نفرت کرنے والا سیاسی ظلم و ستم ہے ، اور یہ کہ امریکہ  کو مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کا سنجیدگی سے احترام کرتے ہوئے  دوسرے ممالک کے کاروباری اداروں پر  بلاجواز دبائو کو ختم کرنا چاہئے تاکہ  تمام ممالک کے کاروباری اداروں کو امریکہ میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے لئے ایک کھلا ، مساوی ، منصفانہ اور غیر امتیازی ماحول فراہم کیا جا سکے۔