امریکہ کی سربراہی میں نیٹو کی یوگوسلاویہ کے خلاف 78 روزہ بمباری مہم کو چوبیس برس بیت گئے

2023/03/25 16:18:08
شیئر:

چوبیس برس قبل 24 مارچ کو امریکہ کی سربراہی میں نیٹو نے یوگوسلاویہ کے خلاف 78 روزہ بمباری مہم کا آغاز کیا تھا۔ رواں سال 24 مارچ کو سربیا میں کئی مقامات پر متاثرین کے سوگ میں یادگاری سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ سربیا کی حکومت کی جانب سے اس شام شمالی شہر سومبور میں ایک ملک گیر یادگاری سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچ، وزیر اعظم برابیچ، قومی اسمبلی کے اسپیکر اولیچ اور اہم سرکاری حکام نے شرکت کی۔ سومبور اور اس کے آس پاس کے ہزاروں افراد نیٹو  کی بمباری میں ہلاک ہونے والے اپنے ہم وطنوں کا سوگ منانے کے لیے مرکزی چوک پر جمع ہوئے۔ انہوں نے نیٹو کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی وحشیانہ خلاف ورزی کی شدید مذمت کی۔
یاد رہے کہ24مارچ 1999 کو امریکی قیادت میں نیٹو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر یوگوسلاویہ پر حملہ کیا تھا۔ اس فوجی آپریشن کے دوران نیٹو کی جانب سے گرائے گئے 15 ٹن یورینیم بم سربیا میں کینسر کی شرح میں تیزی سے اضافے کا سبب بنے ہیں۔