ترکیہ نے انسانی حقوق کی سالانہ امریکی رپورٹ کو مسترد کر دیا

2023/03/25 16:54:32
شیئر:

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے  24  تاریخ کو ایک بیان میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی چند روز قبل ترکیہ میں انسانی حقوق سے متعلقہ جاری رپورٹ کو غلط، بے بنیاد اور متعصبانہ قرار دیا۔بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ اس کی مذمت کرتا ہے اور اسے یکسر مسترد کرتا ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے 20 تاریخ کو کنٹری ہیومن رائٹس رپورٹ 2022 جاری کی جس میں ترکیہ سے متعلق مواد شامل تھا۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق ترکیہ  بین الاقوامی قوانین کے احترام اور انسانی حقوق کے فریم ورک کے تحت دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے اور امریکی رپورٹ میں ان اقدامات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ ترکیہ نے اس رپورٹ کی قانونی حیثیت اور ساکھ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ مکمل طور پر سیاسی محرکات پر مبنی ہے اور اس میں معروضیت کا فقدان ہے اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر توجہ دے۔