امریکہ کیوبا کی معیشت کا گلا گھونٹ رہا ہے ، کیوبا کے وزیر خارجہ

2023/03/25 16:42:16
شیئر:

تئیس تاریخ کو کیوبا کے وزیر خارجہ  برونو  روڈریگز نے  کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کا کیوبا کو "دہشت گردی کے حامی ممالک" کی فہرست سے خارج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بلکہ اس فہرست کو کیوبا کی معیشت کا گلا گھونٹنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے اسی روز امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی سماعت کے دوران کہا کہ امریکہ فی الحال کیوبا کو "دہشت گردی کے حامی ممالک " کی فہرست سے خارج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔ اسی تناظر میں  روڈریگز  نے  اپنے نجی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ امریکہ اس  فہرست کو  محض سیاسی اور معاشی جبر کے آلے کے طور پر استعمال کرتا ہے، نہ کہ انسانی حقوق، دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے۔