چین میں قومیتوں کے حقوق کے تحفظ کو نمایاں اہمیت حاصل ہے ،چینی اقلیتی نمائندے

2023/03/25 16:33:43
شیئر:
چائنا ایسوسی ایشن فار فارن ایکسچینج آف ایتھنک مائنارٹیز کے تین نمائندوں نے تئیس سے چوبیس مارچ تک ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52 ویں اجلاس میں تقاریر کیں ، جس میں نئے  عہد میں چین میں   اقلیتی قومیتوں کے حقوق کے تحفظ کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔
سینٹرل یونیورسٹی فار نیشنلٹیز کے ویغور اسکالر ناصر الدین نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری سے ہی ویغور زبان کی تعلیم حاصل کی، ویغور میں کالج کا داخلہ امتحان دیا، ویغور زبان اور ادب میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم مکمل کی، اور اس وقت اقلیتی زبانوں کی تدریس اور سائنسی تحقیق میں مصروف ہیں، اور ملک کی جانب سے اقلیتی زبانوں اور ثقافتوں کے تحفظ میں باقاعدگی سے حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ذاتی تجربے کی روشنی میں کہا کہ چین تمام قومیتوں کی زبانوں کو  تحفظ فراہم کر رہا ہے۔
منگولیا ئی قومیت سے تعلق رکھنے والے چھن جیویانگ نے قانون کے مطابق قومیتوں کے سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ متعلقہ قوانین اور پالیسیوں کی تشکیل، نفاذ اور نگرانی میں قومیتوں کی شرکت کو متعارف کرایا۔