اقوام متحدہ کی واٹر کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی

2023/03/25 16:13:32
شیئر:

اقوام متحدہ کی واٹر کانفرنس 24  تاریخ کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران  واٹر ایکشن ایجنڈا کو اپنانے کے لیے مجموعی طور پر 5 انٹرایکٹو ڈائیلاگ اور 4 بڑے اجلاس منعقد ہوئے۔ حکومتوں، کاروباری اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں نے واٹر ایکشن ایجنڈے میں آبی وسائل کے تحفظ کے لئے تقریباً 700 امور کا تعین کیا، اور عالمی برادری نے یہ توقع ظاہر کی کہ تمام فریق ان پر عمل درآمد کریں گے.
اختتامی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ واٹر کانفرنس نے پانی کی اہمیت کو پوری طرح سے بیان کیا ہے اور پانی کو عالمی سیاسی ایجنڈے اور واٹر ایکشن ایجنڈے  پر عمل درآمد  کی مرکزی اہمیت کو اجاگر کیا ہے ۔ گوتریس نے کہا کہ پانی کے بغیر پائیدار ترقی نا ممکن ہے اور  اس تاریخی اجلاس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محفوظ پانی کے حامل مستقبل کی جانب مل کر آگے بڑھیں۔
جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے صدر  کوروسی چابا نے کہا کہ اس اجلاس میں بین الاقوامی برادری نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور مستقبل کے لیے آبی وسائل کو محفوظ بنانے کے منصوبے پیش کیے ہیں جو حوصلہ افزا ہیں ، اس سے تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے۔