چینی صدر شی جن پھنگ کا چائنا ترقیاتی فورم کے نام تہنیتی خط

2023/03/26 14:55:45
شیئر:
چینی صدر شی جن پھنگ نے چھبیس تاریخ کو چائنا ترقیاتی فورم 2023 کے نام تہنیتی خط ارسال کیا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں ایسی اہم تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں جو ایک صدی میں نہیں دیکھی گئیں، علاقائی تنازعات اور خلفشار سامنے آ رہے ہیں اور عالمی معاشی بحالی سست روی کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیشت کی بحالی کے لئے اتفاق رائے اور تعاون کی ضرورت ہے۔جناب شی نے مزید  کہا کہ چین کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے وسیع حمایت اور فعال ردعمل ملا ہے۔چین بیرونی دنیا کے لئے اپنے کھلے پن کی بنیادی قومی پالیسی پر کاربند رہے گا، کھلے پن کی باہمی سودمند حکمت عملی پر عمل پیرا رہے گا اور چین کی ترقی میں نئی پیش رفت کے ساتھ دنیا کے لئے نئے مواقع پیدا کرنا جاری رکھے گا۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین قواعد و ضوابط، انتظام اور معیارات کے حوالے سے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دے گا اور تمام ممالک اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ ادارہ جاتی کھلے پن کے مواقع کا اشتراک کیا جا سکے۔
چائنا ترقیاتی فورم 2023 کا موضوع "اقتصادی بحالی: مواقع اور تعاون" ہے اور یہ ریاستی کونسل کے ترقیاتی تحقیقی مرکز  کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔