چین کی اقتصادی ترقی کا رجحان مستحکم اور ترقی پسند ہے ، قومی ترقیاتی اور اصلاحاتی کمیشن

2023/03/26 15:58:41
شیئر:

چائنا ترقیاتی فورم 2023 کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں جاری ہے۔ قومی ترقیاتی اور اصلاحاتی  کمیشن کے ڈائریکٹر ژینگ ژاجی نے سالانہ اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ دہائی میں چین کی معیشت نے بہت سے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے اور  تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ اس وقت چین کی اقتصادی ترقی مستحکم   ہے، اور اس کا  مجموعی رجحان اچھا ہے.
ژینگ ژاجی نے بتایا کہ گزشتہ دس سالوں میں چین کی معاشی پیداوار ایک نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جی ڈی پی کی سالانہ  شرح نمو اوسطاً 6.2 فیصد  رہی جو 121 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین میں معاشی ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا ہے۔گلوبل انوویشن انڈیکس میں چین کی درجہ بندی 11 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے ، جو جدت طراز ممالک کی صف میں شامل ہو چکی ہے۔معاشی قوت محرکہ کو فروغ دیا گیا ہے۔ سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی سسٹم میں گہری اصلاحات ہو رہی ہیں  اور "بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر  کے ساتھ ، چین 140 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا ایک بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو رواں سال کے آغاز سے ہی چین کی معیشت میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور ترقی کی رفتار مسلسل مستحکم ہوئی ہے۔