ہونڈوراس کے قومی ٹیلی ویژن پرچائنا میڈیاگروپ کے ٹی وی پروگرامز کی ٹیلی کاسٹ

2023/03/27 16:42:27
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق چھبیس مارچ کی   صبح 7 بجے ہونڈوراس کے قومی ٹیلی ویژن نے بیک وقت چائنا میڈیا گروپ کے ہسپانوی چینل کی جانب سے شروع کیے گئے خصوصی پروگراموں کی سیریز "ہینڈ ان ہینڈ ٹو دی فیوچر" نشر کی۔یہ  پہلی مرتبہ ہے کہ چینی میڈیا کے ٹی وی پروگرام ہنڈوراس میں نشر کیے گئے ہیں۔
خصوصی پروگرام میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے پس منظر اور مثبت اثرات جیسے موضوعات پر بات چیت نشر کی گئی۔ ماہرین نے کہا کہ چین اور ہونڈوراس کے درمیان سفارتی تعلقات کا قیام عوام کی امنگ اور وقت کا رحجان ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔