امریکہ ٹک ٹاک پر دباو ڈالنے سے خود کو مضبوط نہیں کر سکتا ہے ، چینی وزارت خارجہ

2023/03/27 16:47:25
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے ستائیس تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں ٹک ٹاک  کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بناء کسی ثبوت کے ٹک ٹاک کو امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے، امریکی فریق نے بار بار  متعلقہ اداروں پر الزامات عائد کرتے ہوئے غیر مناسب طریقے سے دباو ڈالا ہے۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ پیشہ ورانہ مسائل کو پیشہ ورانہ طریقوں سے حل کیا جانا چاہئے ، دوسروں کو  دبانے سے خود کو مضبوط نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ امریکہ کو مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنا چاہئے، دوسرے ممالک کے کاروباری اداروں کو غیر منصفانہ طور پر دبانا بند کرنا چاہئے، اور تمام ممالک کے کاروباری اداروں کو امریکہ میں سرمایہ کاری اور  کاروبار کے لیے ایک کھلا، منصفانہ اور غیر امتیازی ماحول فراہم کرنا چاہئے۔