چینی وزیراعظم لی چھیانگ بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے

2023/03/27 19:09:21
شیئر:
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم لی چھیانگ  30 مارچ کو  ہائی نان  میں  بوآو ایشیائی فورم  2023  کے سالانہ اجلاس  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے ۔
سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، اسپین کے وزیر اعظم الیکسس سانچیز، آئیوری کوسٹ کے وزیر اعظم آشی اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  کی صدر جارجیوا  مذکورہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز   چین میں قیا م کے دوران  سرکاری دورہ بھی  کریں گے۔