ہم کثیرالجہتی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دنیا کی مشترکہ خوشحالی کےفروغ کے لئے کوشاں ہیں، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے سربراہ کا اظہارِ خیال

2023/03/27 10:45:30
شیئر:

 چائنا ترقیاتی فورم کے 2023 سالانہ اجلاس میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے سربراہ جن لی چھون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی حوصلہ افزا ہے۔ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک مختلف شعبوں میں ترقی پذیر ممالک کو مدد فراہم کرےگا۔

جن لی چھون نے کہا کہ اس بنک کے قیام کے آٹھ برسوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اور عالمی برادری میں مقبولیت بھی حاصل ہوئی ہے۔گزشتہ سالوں میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نےقرضوں کے بحران سے نمٹنے میں سری لنکا کی حمایت کی اور تباہ کن سیلاب سے نمٹنے میں پاکستان کی حمایت بھی کی۔بنک  نے کثیرالجہتی تنظیم کا کردار ادا کیا اور اپنی ساکھ میں اضافہ کیا۔

جن لی چھون نے مزید کہا کہ سال 2030تک ہماری جانب سے نجی معیشت کے لیے حمایت پچاس فیصد تک پہنچ جائے گی۔چونکہ بہت سے ترقی پذیر ممالک میں نجی معیشت کو حمایت کی ضرورت ہے  تاکہ حکومتی قرضوں کے بوجھ کو کم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور باہمی رابطے کو فروغ دینے کے لئے سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کثیرالجہتی کے فروغ کے ذریعے ہی ہم دنیا میں مشترکہ امن و خوشحالی کو فروغ دے سکیں گے۔