چینی صدر شی جن پھنگ کے قومی غذائی تحفظ سے متعلق فرمودات پر مبنی کتاب کی اشاعت

2023/03/27 21:25:19
شیئر:

ابھی حال ہی میں چینی صدر شی جن پھنگ کے قومی غذائی تحفظ  سے متعلق فرمودات پر مبنی کتاب شائع ہوئی ہے۔کتاب واضح کرتی ہے کہ شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت سے پارٹی کی مرکزی کمیٹی قومی غذائی تحفظ کو بہت اہمیت دیتی ہے، اور اس نے ہمیشہ ایک ارب سے زائد لوگوں کی خوراک کے مسئلے کو حل کرنے، زراعت اور دیہی علاقوں کی جدت کاری کو تیز کرنے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ قومی غذائی تحفظ کی حکمت عملی پر عمل درآمد سے 1.4 بلین سے زیادہ لوگوں کے لیے خوراک کے تحفظ کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا گیا ہے۔ شی جن پھنگ کی جانب سے قومی غذائی تحفظ کے حوالے سے اہم فرمودات کا سلسلہ دیہی احیاء کو جامع طور پر فروغ دینے، ایک مضبوط زرعی ملک کی تعمیر کو تیز کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کہ چینی عوام چاول کا پیالہ مضبوطی سے اپنے ہاتھ میں رکھیں۔