چائنا ترقیاتی فورم 2023 کے دوران سرمایہ کاروں کی چین میں بڑھتی ہوئی دلچسپی

2023/03/27 16:12:24
شیئر:

چائنا ترقیاتی فورم 2023 کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں جاری ہے۔ فورم میں چین میں سرمایہ کاری ایک کلیدی موضوع ہے۔ اس سالانہ اجلاس میں شریک بہت سی فارچیون 500 کمپنیوں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے چین میں سرمایہ کاری کے نئے منصوبے ترتیب دیے ہیں۔ انہوں نے عملی اقدامات کے ذریعے چین پر اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔
اسی طرح غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے ادارے چین میں اپنے حصص کو بڑھا رہے ہیں اور چین میں اپنی صنعتی ساخت کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔میڈیا انٹرویوز سے بھی پتہ چلتا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کی ایک کثیر تعداد  اس وقت چین کے دورے پر ہے۔ان میں سے زیادہ تر ایگزیکٹوز نے تین سالوں میں پہلی مرتبہ چین کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے فورمز میں شرکت کی، مارکیٹ کا دورہ کیا، اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔