چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چین کے جمہوری نظام کو فروغ دینے سے متعلق فیچر فلموں کا ایک سلسلہ شروع

2023/03/27 21:48:47
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چین کے جمہوری نظام کو دنیا سے متعارف کروانے اور اسے فروغ دینے کے لیے فیچر فلموں کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔اس حوالے سے 22 اور 23 مارچ کو فیچر فلموں "عوامی جمہوریت" اور "جمہوریت: تمام انسانیت کی مشترکہ قدر" کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جس میں بین الاقوامی ناظرین کے لیے چین میں ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کے مفہوم اور خصوصیات کی مکمل وضاحت کی گئی ہے اور جمہوریت کی تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ قدر کے طور پر اہمیت اجاگر کی گئی ہے۔

دونوں فیچر فلموں میں مختلف زاویوں سے اس بات پر زور دیا گیا کہ دنیا میں جمہوریت کی کوئی آفاقی شکل نہیں ہے، اور جمہوری نظام کا انتخاب کسی ملک کے قومی حالات پر مبنی ہونا چاہیے۔ جمہوریت کا حتمی مقصد لوگوں کی فلاح و بہبود کے احساس کو بہتر بنانا ہونا چاہیے۔اس طرز کی جمہوریت ہی حقیقی جمہوریت اور تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ کوشش ہے۔