امریکی قانون سازوں کاٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے ایک بدنما سیاسی تھیٹر

2023/03/27 16:27:43
شیئر:

سی این این کے مطابق ٹک ٹاک کو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے لیے جاسوسی کا آلہ قرار دینے کے ثبوت نہ ہونے کے باوجود دونوں جماعتوں کے امریکی قانون سازوں نے جمعرات کو اس بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک بدنما سیاسی تھیٹر کا آغاز کیا ہے۔ٹک ٹاک کے سی ای او شو چیو کانگریس کے سامنے پیش ہوئے اور انہیں صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے کمپنی کی کوششوں اور چینی حکومت کے ساتھ  روابط  کے بارے میں سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔  چیو کو ایسے امریکی سیاست دانوں کی جانب سے پانچ گھنٹے تک تنقید کا نشانہ بنایا گیا جنہوں نے پہلے ہی یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کو تمام امریکیوں کے فونز سے ہٹانا چاہتے ہیں ، حالانکہ کمپنی کا صدر دفتر بھی لاس اینجلس اور سنگاپور میں واقع ہے۔ایوان نمائندگان کی توانائی اور کامرس کمیٹی کی سربراہ کیتھی میک مورس روجرز نے فوری سماعت کے لیے جلد فیصلہ سناتے ہوئے شو سے کہا کہ "آپ کے پلیٹ فارم پر پابندی عائد کی جانی چاہیے"