بنکنگ سیکٹر کے بحران کے حل کے لئے امریکہ کے پاس واضح پالیسی کی کمی ہے، ماہرین

2023/03/27 10:27:32
شیئر:

26 مارچ کو برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے ایک مضمون شائع کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین پاول اور وزیر خزانہ یلین کےحال ہی میں بنکنگ سیکٹر کے بحران کےحوالےسےکئے گئے  متعدد اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک طرف امریکی حکومت مالیاتی مارکیٹ میں پھیلے خوف و ہراس کو ختم کرکے  لوگوں کی جانب سے بنکوں سے بیک وقت پیسے نکالنے کی صورتحال بہتر بنانا چاہتی ہے جبکہ دوسری طرف  پاول اور یلین نے بنکنگ سیکٹر کے بحران کو حل کرنے کے لیے واضح پالیسی فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

کچھ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان بظاہر متضاد اقدامات کے باعث امریکی مالیاتی مارکیٹ غیر یقینی صورتحال کی شکار رہی، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مسلسل افراتفری جاری ہے۔ اس صورتِ حال کے ساتھ  چھوٹے بنکوں کو پہنچنے والے نقصانات میں بھی اضافہ دیکھا جائےگا اور اس کے نتیجے میں بنک صارفین کے مستقبل میں واپس آنے کا امکان کم ہوتا جائےگا.