اسرائیل کے وزیرِ دفاع کو برطرف کر دیا گیا

2023/03/27 10:25:38
شیئر:

 26 مارچ کی شام اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے وزیر دفاع جواف گیلنٹ کو برطرف کرنے کا اعلان کیا۔

 25 تاریخ کو گیلنٹ نے ٹیلی ویژن پر ایک تقریر کی جس میں انہوں نے اسرائیلی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اپنے متنازعہ عدالتی اصلاحاتی پروگرام کو معطل کرے اور تجویز دی کہ اصلاحات کے مخالفین کے ساتھ 26 اپریل سے پہلے  بات چیت کی جائے۔رواں سال کے آغاز سے ہی اسرائیلی حکومت عدالتی اصلاحات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جس میں پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو سادہ اکثریت سے ویٹو کرنے کی اجازت دینا اور حکومت کو ججوں کی تقرری میں مزید اختیارات دینا شامل ہے۔ ان اقدامات کو اعلان کےفوری بعد شدید مخالفت کا نشانہ بنایا گیا اور  اس حوالے سے اسرائیل میں متعدد مظاہرے ہو چکے ہیں۔ گیلنٹ اصلاحات کے خلاف آواز اٹھانے والے  اسرائیلی کابینہ کے پہلے رکن تھے۔