چین کا نارڈ اسٹریم واقعے کی جلد وضاحت اور تحقیقات کے نتائج کی اشاعت کا مطالبہ

2023/03/28 11:28:25
شیئر:


27 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ ہوئی ، جس میں اقوام متحدہ سے تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے اور "نارڈ اسٹریم" پائپ لائن دھماکے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ تاہم حتمی ووٹنگ میں مسودے کی منظوری نہیں دی گئی۔
روس اور امریکہ کے مندوبین نے روس کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے کے مقصد اور متعلقہ تحقیق کی سیاسی نوعیت پر متعدد مرتبہ بحث کی ۔
اقوام متحدہ میں برازیل کے مستقل مندوب کوسٹا نے کہا کہ سلامتی کونسل کی کسی بھی تجویز کا احترام کیا جانا چاہیے اور برازیل نے اس کے حق میں ووٹ دیا کیونکہ نارڈ اسٹریم پائپ لائن کی تباہی بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے اور اس بات کا امکان بھی ہے کہ اس میں بڑی قوتیں ملوث ہوں گی۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب گنگ شوانگ نے ووٹ دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارڈ اسٹریم پائپ لائن کی تباہی نہ صرف یورپ بلکہ دنیا بھر میں سرحد پار بنیادی تنصیبات کی سکیورٹی سے تعلق رکھتی ہے۔اس واقعے کی حقیقی پسندانہ ، انصاف پر مبنی اور پروفیشنل تحقیقات کی جانی چاہئیں، جلد از جلد نتائج سامنے لانے چاہیئے اور مجرموں کا احتساب کرنا چاہیئے۔ یہ تمام ممالک کے مفادات سے منسلک ہے۔ چین کو نارڈ اسٹریم پائپ لائن سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے کے نتائج پر افسوس ہے۔