امریکی معاشرے میں چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں

2023/03/28 15:09:22
شیئر:

یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق  نیویارک ٹائمز کی حالیہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ میں چائلڈ لیبر قوانین تو موجود ہیں لیکن ان قوانین کو توڑا جا رہا ہے،لوگ کم عمر تارکین وطن سمیت کمزور کارکنوں کا استحصال کر رہے ہیں ۔یہ چائلڈ ورکر اکثر الگ تھلگ رہتے ہیں ، کھیتوں پر  مشقت کرتے ہیں اور خطرناک فیکٹری اسمبلی لائنوں پر  طویل گھنٹوں تک کام کرتے ہیں۔افسوس ناک امر یہ بھی ہے کہ لڑکیوں کو باقاعدگی سے بالغ مردوں کی طرف سے جنسی ہراسانی اور جبر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔