امریکی پرائمری اسکول میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں سات افراد جاں بحق

2023/03/28 10:12:52
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 27 مارچ کو امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ویل کے ایک نجی پرائمری اسکول کوویننٹ اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں حملہ آور سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ، جن میں تین بچے بھی شامل تھے۔

مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا حملہ آور ایک 28 سالہ خاتون تھی  جو متعدد ہتھیاروں سے لیس تھی۔ حملہ آور کی شناخت اور محرکات کی تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی ویب سائٹ گن وائلنس آرکائیو  کےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 27 مارچ  تک امریکہ میں 9800 سے زائد افراد گن وائلنس کے واقعات میں جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں تقریباً 400 بچے اور نوجوان بھی شامل ہیں۔