دی چائنا ڈویلپمنٹ فورم کا بنیادی موضوع معیشت ہے جو ہر سال چین کے دو اجلاسوں کے بعد منعقد ہونے والا پہلا قومی سطح کا فورم ہوتا ہے ۔ یہ ملک کے غیر ملکی اقتصادی تبادلوں میں معاونت فراہم کرنے اور چین - غیر ملکی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ 2023 کا سالانہ اجلاس 26 مارچ کو بیجنگ میں "اقتصادی بحالی: مواقع اور تعاون" کے موضوع کے ساتھ شروع ہوا۔ عالمی کاروباری رہنماؤں کی بھرپور شرکت ہمیشہ سے فورم کی ایک نمایاں خصوصیت رہی ہے۔موجودہ سالانہ اجلاس کے غیر ملکی نمائندوں کا دائرہ کار اب بھی فارچیون 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں کے چیئرمینوں اور سی ای اوز، اہم بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان اور عالمی شہرت یافتہ اسکالرز تک محدود ہے، جو فورم کے اعلیٰ معیار اور عظیم اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے.
سالانہ اجلاس کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں چینی صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت دنیا ایک صدی میں سامنے آنے والی تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہے، علاقائی تنازعات اور افراتفری میں اضافہ ہورہا ہے ، اور عالمی معیشت کی بحالی کی رفتار بہت سست ہے ، جسے بہتر بنانے کے لئے اتفاق رائے اور تعاون کی ضرورت ہے۔اسی تناظر میں چین کے پیش کردہ عالمی ترقیاتی اقدام کو بین الاقوامی برادری کی طرف سے وسیع حمایت اور مثبت ردعمل ملا ہے۔اپنے تہنیتی خط میں صدر شی جن پھنگ نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے چین کے اس پختہ عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اصلاحات اور کھلے پن کو وسعت دے گا، حقیقی کثیر الجہتی کی پاسداری کرے گا اور مشاورت، تعاون اور اشتراک کے عالمی گورننس کے تصور پر عمل کرے گا۔
چین کی نئی ترقی کے حوالے سے بہت سے سوالات لوگوں کے ذہنوں میں موجود ہیں کہ چین کی نئی ترقی دنیا کے لئے کتنی اہم ہے؟ چین کی نئی ترقی کس طرح عمل میں لائی جائے گی؟ دنیا چین سے کیا توقعات رکھتی ہے؟ لوگ اس فورم میں شریک چینی اور غیر ملکی مہمانوں کی تقاریر کے ذریعے ان سوالات کے جوابات تلاش کرسکتے ہیں۔
فورم میں شرکت کرنے والی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ آئی ایم ایف نے جنوری میں پیش گوئی کی تھی کہ چین کی معیشت اس سال 5.2 فیصد ترقی کرے گی اور توقع ہے کہ چین کی معیشت 2023 میں عالمی اقتصادی نمو میں ایک تہائی سے زیادہ کا حصہ ڈالے گی!
جی ہاں، آپ نے ٹھیک سنا، ایک تہائی، یہ ہے چین کا وزن . چائنا سینٹر فار انٹرنیشنل اکنامک ایکسچینجز کے وائس چیئرمین ژو من نے چین کی معیشت کی اہمیت پر مزید وضاحت کی: "چین کی مستحکم معیشت دنیا کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک بہت بڑی شراکت ہے. اس وقت عالمی اقتصادی نمو سست روی کا شکار ہے اور اگر چین رواں سال تقریباً 5 فیصد کے اپنے معاشی نمو کے ہدف کو حاصل کر لیتا ہے تو وہ عالمی اقتصادی نمو میں 35 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال سکتا ہے۔ "
چین کی نئی ترقی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں واضح طور پر نشاندہی کی کہ چین بیرونی دنیا کے لیے کھلنے کی بنیادی قومی پالیسی پر کاربند رہے گا، باہمی فائدہ مند اور کھلے پن کی حکمت عملی پر سختی سے عمل کرے گا اور چین کی نئی ترقی کے ساتھ دنیا کو نئے مواقع فراہم کرنا جاری رکھے گا۔ فورم کی افتتاحی تقریب میں چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ ژوئی سیانگ نے چین کی نئی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چین ایک نیا ترقیاتی نمونہ تشکیل دےگا، ملکی اور بین الاقوامی دوہری گردش کے باہمی فروغ پر توجہ مرکوز کرےگا، اعلیٰ معیار کے مارکیٹ سسٹم کی تعمیر کو مضبوطی سے فروغ دےگا، مارکیٹ پر مبنی قانون کی حکمرانی اور بین الاقوامی فرسٹ کلاس کاروباری ماحول تشکیل دےگا، اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو نافذ کرےگا،چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی رسائی کی منفی فہرست کو معقول طور پر کم کرےگا، غیر ملکی کاروباری اداروں کے ساتھ قومی اداروں جیسا سلوک کرےگا، اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دےگا.
چین کی نئی ترقی سے دنیا کو ملنے والے نئے مواقع کے بارے میں شرکاء نے کہا کہ چین اب پہلے سے کہیں زیادہ پراعتماد اور قابل ہے اور جدت طرازی، بھر پور ترقیاتی قوت اور بین الاقوامی تعاون چین کی مستقبل کی معاشی بحالی میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور چین کو عالمی خوشحالی اور امن کو فروغ دینے، وسیع اعتماد پیدا کرنے، بڑھتی ہوئی سافٹ پاور کو مزید مستحکم کرنے اور عالمی حل میں چینی دانش کا کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔
فورم کے بیرونی چیئرمین، ایلینز انشورنس گروپ کے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او ،اولیور بیٹ نے فورم میں اپنی تقریر میں کہا، "بین الاقوامی برادری کو چین کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے، اور امید ہے کہ چین اور دنیا ایک ہی وقت میں ترقیاتی کامیابیاں حاصل کریں گے. چین میں ایک کہاوت ہے کہ 'جب پھول کھلتے ہیں تو تتلیاں خود ہی آجاتی ہیں' اور میری نیک تمنائیں ہیں کہ چین کی سرمایہ کاری کی سرزمین پر تازہ پھول یونہی کھلتے رہیں۔ "