چین میں متعدد بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد، اعلی معیار کی ترقی کے پلیٹ فارمز قائم

2023/03/28 10:14:44
شیئر:

منعقد ہونے والے بوآو  ایشیائی فورم اور اس کے علاوہ کینٹن میلہ اور چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو جیسی بین الاقوامی نمائشیں مستقبل قریب میں منعقد کی جائیں گی، جو ملکی اور غیر ملکی تبادلوں اور تعاون کے لئے اعلی معیار کی ترقی کا  ایک پلیٹ فارم مہیا کریں گی۔

133 واں کینٹن میلہ 15 اپریل سے 5 مئی تک جنوبی چین کے شہر گوانگ چو  میں منعقد ہوگا۔نمائش میں پیش کی جانے والی اشیاء کی پہلی کھیپ کو 26 تاریخ کوکسٹمز سے کلیئر کر دیا گیا۔ موجودہ  کینٹن میلے میں مکمل طور پر آف لائن نمائشوں کو دوبارہ بحال کیا جائےگا۔ نمائش کے پیمانے میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ تقریبا 40 ممالک اور علاقوں کے کاروباری ادارے میلے میں شرکت کریں گے اور  3.05 ملین نمائشی مصنوعات  دکھائی جائیں گی۔ میلے میں صنعتی آٹومیشن اور سمارٹ مینوفیکچرنگ جیسے 3  ہائی ٹیک مصنوعات کے نمائشی حصے قائم کیے جائیں گے۔

تیسری چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو 11 سے 15 اپریل تک صوبہ ہائی نان کے ہائی کھو و شہر  میں منعقد ہوگی جو  14 اور 15 اپریل کو عام پبلک کے لیےاوپن ہوگی۔موجودہ نمائش کا کل رقبہ 120,000 مربع میٹر تک پہنچ جائے گا، جو پچھلی ایکسپو  کے مقابلے میں 20،000 مربع میٹر زیادہ ہے۔ نمائش میں مصنوعات کے برانڈز اور خریداروں کی تعداد بھی گزشتہ دو ایکسپو سے زیادہ ہوگی۔ 

علاوہ ازیں ،2023  انٹرنیشنل بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن ٹریڈ فیئر،ان دنوں چین کے شہر شنگھائی میں  قومی نمائش اور کنونشن سینٹر  میں منعقد ہو رہا ہے۔ موجودہ میلے میں 300 سے زیادہ برانڈز کی نمائش کی جا رہی ہیں اور تقریبا 1،000 نئی مصنوعات جاری کی گئی ہیں، جس سے ہوم فرنشنگ انڈسٹری کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ ملے گا۔