بوآئو ایشیائی فورم مشترکہ طور پر عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے بات چیت کا اچھا پلیٹ فارم ہے، عالمی شخصیات

2023/03/28 11:26:32
شیئر:

متعدد ممالک کی شخصیات کا کہنا ہے کہ دنیا مختلف چیلنجز سے دو چار ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ بوآئو ایشیائی فورم عالمی امن و ترقی کے لئے اپنا فارمولہ پیش کرےگا۔

جاپان کے سابق وزیراعظم یوکیو ہاتویامہ نے کہا کہ بات چیت بہت اہم ہے۔ یہ فورم پوری دنیا کے لئے بات چیت کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری دنیا کو ملکر تعاون کرنا ہوگا۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو عالمی امن و امان اور اقتصادی بحالی کے لئے ہمیں مستقبل کی طرف پیش رفت کرنی چاہئے۔

 او سی بی سی بنک سنگاپور کے گریٹر چائنا ریسرچ کے سربراہ شے ڈونگ مینگ کا کہنا ہے کہ دنیا کو جمود کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے، اور ہمیں مالیاتی استحکام کے بڑھتے ہوئے مسائل بھی درپیش ہیں ، خاص طور پر اب بہت سے بنکوں کو  چیلنجز کا سامنا ہے. میرے خیال میں یہ مکمل طور پر ایک غیر یقینی صورتحال ہے ۔ملائشیا کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  چن لی کھانگ نے کہا  کہ  بواؤ ایشیائی فورم ہمیشہ ایشیائی ممالک کے لئے بہت اہم رہا ہے اور خاص طور پر یہ چین کے ساتھ تبادلےکا ایک اہم پلیٹ فارم رہا ہے.