بوآو ایشیائی فورم 2023 کے سالانہ اجلاس کا آغاز

2023/03/28 15:20:18
شیئر:

بوآو ایشیائی فورم 2023  کےسالانہ اجلاس کا آغاز  اٹھائیس تاریخ کو  ہائی نان کے بوآو قصبے میں ہوا ۔ چار  روزہ  اجلاس میں 50 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 2000 مہمان شریک ہیں۔
 اسی روز منعقدہ پہلی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ سالانہ اجلاس میں 92 سینئر وزرا اور سابق سینئر حکام، 11 عالمی اور علاقائی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ بہت سے کاروباری رہنما اور معروف اسکالرز شرکت کر رہے ہیں۔ "غیر یقینی دنیا: چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اتحاد اور تعاون" کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، سالانہ اجلاس میں "ترقی اوراشتراکیت"، "گورننس اور سیکیورٹی"، "خطہ اور دنیا" اور "عہد حاضر اور مستقبل" جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کے لئے چار اہم سیکشن قائم کیے گئے ہیں۔
پریس کانفرنس میں جاری کردہ دو رپورٹس میں اعتماد ظاہر کیا گیا ہے کہ 2023 میں عالمی معیشت کی سست روی کے تناظر میں ایشیا میں معاشی بحالی کی مجموعی رفتار آگے بڑھتی رہے گی اور ایشیا  کو عالمی معاشی گورننس کے "ایشیائی لمحے" سے فائدہ اٹھانا ہو گا ۔