امریکہ میں" کووڈ یتیم" بچوں کو لاحق مسائل میں اضافے کا امکان

2023/03/28 15:03:38
شیئر:

سی این این نے امپیریل کالج لندن کے کووڈ 19 آرفن ہوڈ کیلکولیٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ میں کووڈ کے باعث یتیم ہونے والے بچوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔ مارچ 2020 میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کووڈ 19 کو وبائی مرض قرار دیے جانے کے بعد سے عالمی سطح پر 80 لاکھ سے زائد" کووڈ یتیم" بچے موجود ہیں جبکہ امریکہ میں یہ تعداد دو لاکھ سے زائد ہے۔امریکی انسداد امراض مرکزکے مطابق یتیم ہونے والے بچوں کو غربت، بدسلوکی، تاخیر سے نشوونما، ذہنی صحت کے چیلنجز اور تعلیم تک رسائی میں کمی کے مسائل درپیش آ سکتے ہیں۔امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ایشیائی، ہسپانوی اور سیاہ فام خاندان زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں ۔