چین کی جانب سے تمام نسل پرستی اور نسلی امتیاز کو ختم کرنے کی اپیل

2023/03/28 10:10:58
شیئر:

27 مارچ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت اور اس کے متاثرین کی یاد میں عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے لیے چینی وفد کے قائم مقام سربراہ دائی بینگ نے اس دن کی مناسبت سے رکھی گئی سرگرمیوں میں خطاب کرتے ہوئے متعلقہ ممالک سے نسل پرستی اورنسلی امتیاز  کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے اور انسانی حقوق کے تحفظ پر صحیح معنوں میں عمل پیرا ہونے کی اپیل کی۔

دائی بینگ نے کہا کہ غلاموں کی تجارت اور غلامی نظام انسانی تاریخ میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، جس میں سے اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت سب سے خوفناک سمجھی جاتی ہے۔دائی بینگ نے اس بات پر زور دیا کہ غلامی اور اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت کے وسیع اور گہرے اثرات کو ختم کرنے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔بالخصوص ان ممالک کو اپنی تاریخی ذمہ داری سنبھالنی چاہیئے، جنہوں نے  تاریخ میں غلامی اور اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت میں شرکت کی اور ایشیا ، افریقہ اور لاطینی امریکہ میں نوآبادیاں قائم کیں اور اس سے مفادات حاصل کیے۔چین متعلقہ ممالک سے اپیل کرتا کہ وہ ٹھوس اقدامات اختیار کرکے ڈربن اعلامیہ اور لائحہ عمل پر موثر طور پر عملدرآمد  کریں ، تمام نسل پرستی اور نسلی امتیاز  کو ختم کریں اور حقیقی طور پر انسانی حقوق کاتحفظ کریں۔