مشرقی اور شمالی افریقہ کے 28 ملین افراد کو ہیضے کی خطرناک صورتحال کا سامنا، یونیسیف

2023/03/29 13:49:59
شیئر:
 

یونیسیف نے  28 مارچ کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ مشرقی اور شمالی افریقہ کے 11 ممالک کو اس وقت ہیضے کی سنگین صورتحال کا سامنا ہے اور بالخصوص  بچوں کی صورتحال تشویش ناک ہے۔یونیسف نے خطے کے 28 ملین افراد کو 170 ملین امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
اطلاع کے مطابق  'مشرقی اور شمالی افریقہ میں ہیضے کی وبا' کے عنوان سے جاری ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملاوی، موزمبیق، صومالیہ، کینیا، ایتھوپیا، زیمبیا، جنوبی سوڈان، برونڈی، تنزانیہ، زمبابوے اور جنوبی افریقہ حالیہ برسوں میں ہیضے کی بدترین وبا سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یونیسیف نے فوری طور پر مزید بچوں اور ضرورت مند کمیونٹیز کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے فنڈز کی اپیل کی ہے۔