غیریقینی کی دنیا میں چین کے اقدامات کی وسیع پیمانے پر پذیرائی، بین الاقوامی شخصیات

2023/03/29 13:52:06
شیئر:


بوآئو ایشیائی فورم 2023 کے سالانہ اجلاس کا موضوع غیریقینی کی دنیا: اتحاد اور تعاون سے چیلنجز کا سامنا اور کھلے پن اور شمولیت سے ترقی کا حصول ہے۔ اس میں تمام فریقوں کی ترقی کی امنگوں اور امن، تعاون اور ترقی کے لئے عالمی برادری کی مشترکہ خواہشات کی عکاسی ہو رہی ہے۔
بوآئو ایشیائی فورم کے سیکریٹری جنرل کے سیاسی مشیر ظفر الدین محمود کا کہنا ہے کہ چین کی معیشت چینی حکومت کے بہتر انتظامات کی بدولت عالمی معاشی کساد بازاری کے باوجود ترقی کر سکتی ہے ۔ صرف چین نہیں بلکہ پوری دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے اور چین نےاس تناظر میں بروقت اپنی پالیسیوں اور اقدمات کو بہتر بنایا ہے۔
پاکستان کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی یوسف نے کہا کہ دنیا کو متحد ہو کر تعاون کرنا ہوگا۔ اگر بڑے ممالک لڑائی کی طرف بڑھیں گے تو بہت سے دیگر ممالک اور علاقے بھی متاثر ہوں گے۔ بو آئو ایشیائی فورم ایک اچھا پلیٹ فارم ہے، جس کے ذریعے مغرب ، مشرق اور چین ایک ساتھ بیٹھ کر اس بات پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں کہ کس طرح دنیا بہتری کی جانب ترقی کر سکتی ہے۔
سوئس سینٹرل افریقن ریپبلک فاؤنڈیشن کے بانی اور صدر کلاؤس شوسٹرڈ نے کہا کہ میرے خیال میں چین کی جانب سے پیش کردہ گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو  کانسپٹ پیپر ایک اہم اقدام ہے جوکہ چین کے بہت سے مثبت  اقدامات میں سے ایک ہے، اور بو آئو ایشیائی فورم جیسے بڑے فورم میں عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرنا انتہائی ضروری ہے۔