امریکہ کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ادراک کرنا چاہئے ، چینی وزارت خارجہ

2023/03/29 16:43:52
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے انتیس تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں " امریکہ کی اندرون و بیرون ملک جبری حراست  کی حقیقت  "کے موضوع پر  رپورٹ کے حوالے سے سوال کا جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ پڑھنے کے لائق ہے کیونکہ اس میں حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ بات کی گئی ہے، من مانی حراست  کی اصلیت کو بے نقاب کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک جانب تو امریکہ دوسرے ممالک پر جبری حراست کا بے بنیاد الزام عائد کرتا ہے تو دوسری جانب اپنی ہی جیلوں میں عام تشدد اور بدسلوکی کا ذکر نہیں کرتا اور جبراً لوگوں کو بغیر کسی مقدمے کے دنیا بھر میں امریکہ کی "سیاہ کال کوٹھڑیوں" میں ڈالتا ہے  ، جو  امریکہ کی جانب سے قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی علامت بن چکا ہے۔یہ رپورٹ جمہوریت اور انسانی حقوق کے میدان میں امریکی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔ ہم امریکہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے سنگین جمہوری کارناموں اور انسانی حقوق کے مسائل کا ادراک کرے اور اس پر غور کرے، جمہوریت کے جھنڈے تلے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے اور تمام ممالک کے عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔