رواں سال چین میں جنوری سے فروری تک لاجسٹک آپریشن کے اعداد و شمار جاری

2023/03/29 10:20:33
شیئر:

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے 29 مارچ کو رواں سال جنوری سے فروری تک کے لاجسٹک آپریشن کے اعداد و شمار جاری کئے ۔ ان سے پتہ چلتا ہے کہ معاشی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے پالیسیوں کے اثرات برقرار ہونے کے ساتھ ساتھ چین میں لاجسٹکس کی طلب کی بحالی میں تیزی آئی ہے اور بہت سے شعبوں میں لاجسٹکس کے مجموعی حجم میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

رواں سال جنوری سے فروری تک چین کی سوشل لاجسٹکس کا حجم 53.5 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا جو سال بہ سال 2.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ صنعتی مصنوعات کی لاجسٹکس کے حجم میں سال بہ سال 2.4 فیصد کا اضافہ ہوا ، اور درآمدات کی لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں سال بہ سال 7.8 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔عوام کی روزمرہ زندگی کی لاجسٹکس میں بحالی کا رجحان برقرار رہا جبکہ ای کامرس لاجسٹکس کی بحالی میں مسلسل تیزی دیکھنے میں آئی۔ جنوری سے فروری تک اداروں اور عام باشندوں کی لاجسٹکس کے حجم میں سال بہ سال 3.2 فیصدکا اضافہ ہوا جس میں سے ای کامرس لاجسٹکس کی طلب میں اضافے کا عمدہ رجحان دیکھا گیا ہے۔