امریکہ چائی اینگ ون کے دورہ امریکہ اور امریکی حکام سے ملاقات کا بندوبست نہ کرے، چین

2023/03/29 13:54:19
شیئر:

 
چین کی ریاستی کونسل کے تحت امور تائیوان کے دفتر کی ترجمان چو فنگ اینگ نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ تائیوان انتطامیہ کی سربراہ چائی اینگ ون کے دورہ امریکہ نیز امریکی حکام سے ملاقات کا بندوبست نہ کرے۔
ترجمان نے کہا کہ تائیوان انتظامیہ کی سربراہ امریکہ کے راستے ٹرانزٹ کے دوران امریکی حکام سے ملاقات کے لئے جو کوشش کر رہی ہے، اس کا اصل مقصد ایک چین ایک تائیوان یا دو چین پیدا کرنا ہے جوکہ ایک چین کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر امریکی کانگریس کے اسپیکر مکارسی کی چائی اینگ ون سے ملاقات ہوئی تو یہ ایک چین کے اصول کی سنگین خلاف ورزی اور چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کو ثبوتاژ کرنے والا ایک اور اشتعال انگیز واقعہ ہوگا، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے بلکہ یقیناً جوابی اقدامات اختیار بھی کرےگا۔