بوآؤ ایشائی فورم کے دوران ایشیائی علاقائی تعاون سے متعلق ذیلی فورم کا انعقاد

2023/03/29 16:46:29
شیئر:

29تاریخ کو بوآؤ ایشائی فورم 2023 کے دوران "ایشیائی علاقائی تعاون: نئے مواقع، نئے چیلنجز" کے موضوع پر ایک ذیلی فورم کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) کے نفاذ کو ایک سال سے زائد ہو چکا ہے اور اس دوران یہ ایشیائی خطے کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک نئی محرک قوت بن گئی ہے۔
آسیان کے سکریٹری جنرل گاؤ چن ہونگ نے کہا کہ آر سی ای پی کے ارکان کے ساتھ تجارت چین کی مجموعی بیرونی تجارت کا 30.8فیصد ہے ۔ آر سی ای پی کے موثر نفاذ نے علاقائی معیشت کی سبز بحالی اور کم کاربن ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک نئی تحریک اور تعاون کی بنیاد فراہم کی ہے۔