چائنا میڈیا گروپ کےہونڈوراس میں پریس اسٹیشن کا افتتاح

2023/03/29 15:28:39
شیئر:

چین اور ہونڈوراس کے سرکاری حکام کی منظوری کے بعدہونڈوراس میں پہلے چینی میڈیا ادارے کے طور پر چائنا میڈیا گروپ کے ٹیگوسیگالپا اسٹیشن نے 28 مارچ سے کام کا آغاز کر دیا ہے۔اس حوالے سے ہونڈوراس  کے ایوان  صدر میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ  چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے بیرون ملک قائم کردہ 191 واں پریس اسٹیشن  ہے۔
تقریب میں ، چائنا میڈیا گروپ اور ہونڈوراس کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشن  نے تعاون اور تبادلے  کی یاد داشت پر دستخط کیے ، جو چین اورہونڈوراس کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد میڈیا کے میدان میں دستخط شدہ پہلا تعاون کا معاہدہ ہے ۔ فریقین اداروں کے قیام، تعاون کے میکانزم، پروگرام کے مواد،  افرادی تبادلے اور صنعتی تعاون  جیسے شعبہ جات پر توجہ مرکوز کریں گے۔
ہنڈوراس کے  ایوان صدر  کے پریس آفس نے اس حوالے سے ایک تہنیتی خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "اس تاریخی لمحے پر دلی مبارکباد، جو دونوں عوام کے درمیان دوستی کے روشن مستقبل کا باعث بنے گا"۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پریس اسٹیشن کے قیام سے  ہونڈوراس اور چین کے درمیان ایک پل تعمیر ہوگا۔