امریکی طرز کے انسانی حقوق امریکہ کے لئے ڈراونا خواب بن چکے ہیں

2023/03/29 10:03:30
شیئر:

27 مارچ کی صبح  امریکہ کی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ویل کے ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں تین معصوم بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے ۔ مئی 2022 میں امریکی ریاست ٹیکساس کے روب ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سے یہ امریکہ میں اسکول میں فائرنگ کا بدترین واقعہ ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اس طرح کے سانحے ہر امریکی خاندان کے لیے بدترین ڈراونا خواب ہیں۔

امریکہ دنیا بھر میں اسکولوں میں فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات کا حامل ملک ہے۔ 2022 میں  امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے 302 واقعات ہوئے، جو 1970 کے بعد سےایک ریکارڈ ہے۔ اس وقت امریکہ میں بچوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ فائرنگ بن چکی ہے۔ اسکولوں میں بار بار ہونے والی فائرنگ نے نہ صرف امریکیوں کا قومی سلامتی پر یقین توڑ دیا ہے بلکہ ایک بار پھر "انسانی حقوق کے محافظوں" کی منافقت کو بھی بے نقاب کیا ہے۔

عام شہریوں کو  ذاتی تحفظ  نہ ملنے سے لے کر امریکی طرز کے انتخابات امیروں کا کھیل بننے تک، نسلی امتیاز کی شدت سے لے کر امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق تک، ان سب کی بدولت امریکہ میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے حوالے سے امریکیوں کی تفہیم مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔9 نومبر 2022 کو امریکی میڈیا این بی سی نیوز کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق 72 فیصد ڈیموکریٹک ووٹرز، 68 فیصد ریپبلکن ووٹرز اور 70 فیصد انٹرمیڈیٹ ووٹرز کا ماننا ہے کہ امریکہ میں جمہوریت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

امریکی طرز کی جمہوریت اور انسانی حقوق کے بارے میں وسیع پیمانے پر مایوسی کیوں ہے؟ اس میں دو کلیدی وجوہات ہیں۔پہلی وجہ پیسہ ہے اور دوسری سیاسی جماعتوں کے درمیان لڑائی۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2021 سے 30 ستمبر 2022 تک امریکہ کے تمام وفاقی سیاسی منصوبوں میں امریکی ارب پتی افراد کی جانب سے سیاسی عطیات کا تناسب 15 فیصد رہا۔ فارچون میگزین نے نشاندہی کی کہ جب امریکی انتخابات میں عوامی نمائندوں کی کمی ہوئی تو ان کی دکھ سکھ کی پرواہ کرنے والا کون ہوگا؟

گزشتہ تین دہائیوں سے اور بالخصوص حالیہ برسوں میں امریکہ کی دو سیاسی جماعتوں کی دشمنی بڑھتی جا رہی ہے، جس سے امریکی سماجی تقسیم میں اضافہ ہوا ہے۔ گوو ٹریک ویب سائٹ کے مطابق ، امریکی کانگریس میں قانون سازی کی بلوں کی تعداد 93 ویں کانگریس  اور 98 ویں کانگریس کے درمیان  4،247 سے گھٹ کر 111 ویں سے 116 ویں کانگریس میں 2،081 رہ گئی ہے۔ جب سیاسی جماعتوں اور گروہوں کے مفادات سب سے مقدم ہوں تو عوام کے مفادات ایسے ہی نظر انداز ہوتے ہیں۔

امریکی طرز کے انسانی حقوق امریکیوں بلکہ دنیا بھر کے عوام کے لئے ڈراونا خواب بن چکے ہیں۔