چین کا گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو میں شمولیت کے لیے تمام ممالک کا خیرمقدم

2023/03/29 19:18:05
شیئر:

29مارچ  کو چین کے معاون وزیر خارجہ نونگ رونگ نے  بوآو ایشائی فورم کے ذیلی فورم "گلوبل جیو پولیٹیکل آؤٹ لک" میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔ نونگ رونگ نے کہا کہ افراتفری اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ سال بوآو فورم کی افتتاحی تقریب میں گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو  کی تجویز پیش کی تھی جسے بین الاقوامی برادری کی جانب سے وسیع پیمانے پر سراہا گیا اور اس پر مثبت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ ابھی حال ہی میں چین نے اس حوالے سے گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو  کانسیپٹ پیپر جاری بھی کیا  ہے، جس میں عہد حاضر   کے نمایاں اور فوری نوعیت کے بین الاقوامی سلامتی خدشات کے لیے تعاون کی 20 اہم تجاویز دی گئی ہیں۔ اس وقت 80 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے اس اقدام کی تعریف اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

نونگ رونگ نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل خطے میں سلامتی کی موجودہ صورتحال عام طور پر مستحکم ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اسے پیچیدہ اور شدید چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چینی طرز کی جدت کاری نوآبادیاتی لوٹ مار کے پرانے راستے پر نہیں بلکہ پرامن ترقی کے صحیح راستے پر  گامزن ہے۔ چین بین الاقوامی برادری کے تمام امن پسند اور ترقی پسند ارکان کی جانب سے فعال طور پر گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو   میں شریک ہونے اور ایشیا بحرالکاہل خطے اور عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے نئے کردار ادا کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔