امریکہ تحفظ پسندی کی قیمت ادا کرے گا، امریکی دانشور

2023/03/29 09:39:24
شیئر:

حالیہ برسوں میں امریکہ تجارتی تحفظ پسندی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ جس پر اپنے یورپی ساتھیوں سمیت مختلف فریقوں کی جانب سے تنقید کی زد میں ہے، اور امریکہ کے اندر سے بھی اس کے خلاف آواز بلند کی جارہی ہے۔

امریکی تھنک ٹینک پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اکنامکس کے سینئر ریسرچ فیلو گیری حیفبار کے مطابق حالیہ برسوں میں امریکہ کے تجارتی تحفظ پسندی پر عمل پیرا ہونے سے عالمی آزاد تجارت کی ترقی میں بھی رکاوٹ پیدا ہو  رہی ہے۔اگر امریکہ اس پالیسی پر قائم رہا تو مستقبل میں اس کی مجموعی قومی آمدنی میں 10 سے 40 فیصد  تک کی کمی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارت امریکہ کےاپنے فائدے میں ہے۔یہ امریکہ میں افراط زر کو کم کرنے اور امریکی عوام کی زندگی گزارنے کی لاگت کو کم کرنے کے لئے بہتر ہے۔

گیری حیفبار کے اندازے کے مطابق سال 2023 میں امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہوجائے گی۔