جنوبی کوریا کی جانب سے جاپان کی درسی کتابوں میں تاریخ کے بارے میں غلط بیانات کی مذمت

2023/03/29 10:47:12
شیئر:

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے  28 مارچ کو جاپان کی درسی کتابوں میں شامل "نامناسب مواد" کی شدید مذمت کی اور جاپان سے اسے درست کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

جاپان کی وزارت تعلیم ، ثقافت ، کھیل اور سائنس و ٹیکنالوجی نے اسی روز اعلان کیا کہ جاپانی پرائمری اسکولز کے لیے 149 درسی کتابوں کا جائزہ لے کر نصاب کی منظوری دی گئی اور اسے سال 2024سے باضابطہ طور پر استعمال کیا جائے گا۔یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق ان درسی کتابوں میں سال 1910 سے لے کر 1945 تک جزیرہ کوریا میں جاپان کی نوآبادی کے بارے میں  نامناسب مواد شامل کیا گیا ہے۔مثال کے طور پر، شمالی کوریا کے لوگوں کے بارے میں نئی نصابی کتاب میں بتایا گیا ہے کہ وہ فوج میں شامل ہوئے حالانکہ انھیں ' زبردستی' فوج میں شامل کیا گیا تھا،  جاپان کے دعوے کے مطابق یہ لوگ "رضاکارانہ طور پر" فوج میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ،  نئی جاپانی نصابی کتاب میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جبری مزدوروں کے متعلق بیانات کو بھی کم اہمیت دی گئی ہے۔ جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان نصابی کتابوں کے مواد کا یہ پہلا تنازعہ نہیں ہے۔ اپریل 2021 میں جاپان کی وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی نے پانچ پبلشنگ ہاؤسز کی جانب درسی کتابوں میں "کمفرٹ ویمن" کے الفاظ  تبدیل یا حذف کرنے کی درخواستوں کی منظوری بھی دی تھی۔
تاحال جاپان نے جنوبی کوریا کے حالیہ مطالبے کا کوئی جواب نہیں دیا۔