چینی طرز کی جدید کاری عالمی ترقی کے لیے نیا ماڈل فراہم کرتی ہے، بو آؤ ایشیائی فورم

2023/03/30 13:40:59
شیئر:


29 تاریخ کو بو آؤ  ایشیائی فورم کی سالانہ کانفرنس میں "چینی طرز کی جدید کاری " کے عنوان سے ضمنی فورم میں شرکاء نے کہا کہ  چینی طرز کی جدید کاری عالمی ترقی کے لیے نیا ماڈل فراہم کرتی ہے۔ 
شرکاء کے خیال میں چین نے جدید کاری کی تکمیل کے دوران بہت سے ترقی پذیر ممالک کے معاشی حالات کو بہتر بنانے میں مدد دی ہے اور علاقائی استحکام میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
فورم کی بوڈرممبر فلپائن کی سابق صدر گلوریہ ارویو نے کہا کہ ہمیں چین کی ترقی کو خطرے کے بجائے ایک موقعے کے طور پر  دیکھنا چاہیئے۔ہم دیکھ سکتے ہیں کہ چین علاقائی استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور ہم بات چیت کے ذریعے تنازعات کو حل کرتے ہیں۔
شرکاء کا خیال ہے کہ چینی طرز کی جدید کاری کے کامیاب تجربات سے دیگر ترقی پذیر ممالک اپنی صورتحال سے مطابقت رکھنے والے ترقیاتی راستے کی تلاش کرنے لگے اور یوں جدید کاری کی جانب چینی نمونہ فراہم کیا گیا ہے۔