"امریکہ کی جانب سے مہاجرین اور تارکین وطن کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی" رپورٹ کا اجرا

2023/03/30 14:07:29
شیئر:


تیس مارچ کو  "امریکہ کی جانب سے مہاجرین اور تارکین وطن کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی" رپورٹ جاری کی گئی ۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ میں تارکین وطن کو حراست میں لیے جانے والا سب سے بڑا سسٹم قائم ہے۔امریکی قانون نافذ  کرنے والے اداروں کی جانب سے تارکین وطن بچوں کے خلاف بدسلوکی بڑے عرصے سے جاری ہے اور ابھی تک امریکہ میں تارکین وطن اور ان کے بچوں کے ساتھ سنگین امتیاز ی سلوک موجود ہے۔  

رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ گہری جڑیں رکھنے والا نسلی امتیاز امریکہ میں امیگریشن کے مسئلے کی ایک اہم وجہ ہے۔سیاسی پولرائزیشن نے امیگریشن کے مسئلے کو بدتر بنا دیا ہے۔ امریکہ مہاجرین کے عالمی بحران کا سب سے بڑا محرک ہے۔ امریکہ کے جارحانہ طرز عمل نے لاکھو ں پناہ گزینوں کو جنم دیا ہے۔ 2001 سے اب تک امریکہ کی دوسرے ممالک میں جارحیت کی وجہ سے آٹھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور صرف افغانستان، عراق، شام اور دیگر متاثرہ ممالک میں دو کروڑ سے زائد افراد  پناہ گزین ہوئے۔ 

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکہ کو امیگریشن مسائل پر اپنے برے رویے کو ترک کرکے بالادستی اور تسلط پسندی کو بند کرنا،پناہ گزینوں کے نئے بحران پیدا کرنے سے گریز کرنا اور انسانی حقوق کی آڑ میں دوسرے ممالک کو بدنام کرنا یا ان پر دباؤ ڈالنا بند کرنا چاہیئے۔