دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے متعلقہ ممالک کو ترقیاتی مواقع ملے

2023/03/30 10:08:07
شیئر:

28 مارچ کو بو آو ایشیائی فورم کی 2023 سالانہ کانفرنس  کے دوران منعقدہ  "دی بیلٹ اینڈ روڈ  ترقیاتی مواقع کے اشتراک" کے موضوع پر فورم میں شرکاء نے دی بیلٹ اینڈ روڈ  کے دس سالوں میں حاصل کردہ کامیابیوں اور مستقبل کی ترقی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ  سے وابستہ ممالک اور علاقوں کی اعلیٰ معیاری ترقی کے لیے دانش پیش کی۔

اعدادوشمار کے مطابق سال 2022 کے آخر تک چینی کاروباری اداروں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابسہ ممالک میں کل 57 بلین 130 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی اور 421,000 مقامی ملازمتیں پیدا کی گئیں، جن سے وابستہ ممالک کو ٹھوس مفادات حاصل ہوئے۔ پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان صنعت کاری اور نئی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کی شدید کمی کا شکار ہے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ  انیشٹیو  سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی گئی اور پاکستان میں بجلی کے بحران کو حل کیا گیا۔انیشیٹو کی اصل خوبی یہ ہے کہ چین دوسرے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اپنی ترقی کے ثمرات کا اشتراک کرتا ہے۔

دس سالوں میں چین نے 150 سے زائد ممالک اور 30سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے دستاویزات پر دستخط کیے اور آسیان ممالک،چلی ، نیوزی لینڈ سمیت 18 دیگر ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے۔