چین کی جانب سے تقریباً اسی ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے اعلی معیاری ترقی کو فروغ دینے کی اپیل

2023/03/30 10:06:07
شیئر:

جنیوا میں متعین اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لیے چینی مندوب چھین شو نے 29مارچ کو  یو این انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس میں برازیل اور جنوبی افریقہ سمیت تقریباً اسی ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک مشترکہ تقریر میں اعلی معیاری ترقی کو فروغ دینے کے لیے عالمی تعاون کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔

مشترکہ تقریر ویانا اعلامیہ اور ایکشن پروگرام کی منظوری کی 30ویں سالگرہ  کی مناسبت سے کی گئی ،جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ تیس برسوں میں عالمی برادری اعلامیے کی روح میں انسانی حقوق کے تحفظ کے موثر راستے کی تلاش کر رہی ہے تاہم اس وقت امتیازی سلوک ،عدم مساوات ،سیاسی پولرائزیشن اور تقسیم جیسے چیلنجز موجود ہیں جو اعلامیے کے عمل درآمد اور پائیدار ترقی کی تکمیل میں سنگین رکاوٹیں ہیں۔عالمی برادری کو ترقی پذیر ممالک کی آواز سننی چاہیئے ،عدم مساوات کو دور کرتے ہوئے اعلی معیاری ،اشتراکی اور منصفانہ ترقی کو فروغ دینا چاہیئے۔مساوات،اتحاد اور باہمی احترام کی بنیاد پر انسانی حقوق کے تبادلوں اور تعاون کو جاری رکھا جانا چاہیئے۔