لی چھِیانگ کی بوآو ایشیائی فورم کونسل کے ارکان سے ملاقات

2023/03/30 15:01:31
شیئر:

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے 29 تاریخ کو بوآو میں  بوآؤ ایشیائی فورم  کونسل کے  چیئرمین بان کی مون اوردیگر ارکان سےملاقات کی۔
اس موقع پر  لی چھیانگ نے کہا کہ اس وقت چین کی معیشت استحکام اور بحالی کا رجحان  دکھا رہی ہے۔ ہم میکرو پالیسیوں کے موثر نفاذ،  روزگار اور قیمتوں کو مستحکم کرنے اور اصلاحات کو غیر متزلزل طور پر گہرا کرنے، کھلے پن کو وسعت دینے اور  کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کے  لیے  نئے اقدامات کریں گے۔
کونسل کے ارکان نے کہا کہ چین کے سیاسی استحکام اور اصلاحات اور کھلے پن نے دنیا میں بہت زیادہ اعتماد پیدا کیا ہے۔ تمام فریق عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور بین الاقوامی صورتحال میں غیر یقینی صورتحال کو مشترکہ ترقی کے موقع میں تبدیل کرنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔